پنجاب بھر میں 7 روز کیلئے دفعہ 144  نافذ

 پنجاب بھر میں 7 روز کیلئے دفعہ 144  نافذ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں 7 راوز کیلئے دفعہ 144  فوری نافذ کر دی گئی۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے احکامات کے مطابق  21سے27جون تک پنجاب میں ہر قسم کے اجتماعات، دھرنوں، ریلیوں، جلوس، احتجاج ، جلسوں اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا۔خطرات کے پیش نظر عوامی ہجوم دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں جمعرات 27 جون تک کیا گیا ہے۔

پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی ۔عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی اطلاع عام کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے طرف سےووٹ کے تقدس کی حفاظت کے لئے آج دوپہر 2بجےپی ٹی آئی ملک گیر احتجاج کی کال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ  ساہیوال میں ڈاکٹرز  کی گرفتاری کے خلاف لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈاکٹرز بھی سراپا احتجاج ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں