فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل کیوں؟ درخواستیں سماعت کیلئے مقرر، 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل

 فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل کیوں؟ درخواستیں سماعت کیلئے مقرر، 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کرنے کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ کل  درخواستوں پر سماعت کرے گا، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کرنے کیخلاف درخواستیں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ، اعتزاز احسن اور دیگر نے دائر کی تھیں۔

فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کیخلاف 4 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں، سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواستوں پر کوئی اعتراض بھی عائد نہیں کیا گیا، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے درخواستوں کو نمبر لگانے کی منظوری دی۔

مصنف کے بارے میں