اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پرویز خٹک کیخلاف جماعتی سطح پر کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے پرویز خٹک کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا،نوٹس میں پرویز خٹک سے 7 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے علم میں آیا ہے کہ آپ اراکین سے روابط قائم کر کے انہیں جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اکسا رہے ہیں۔ پرویز خٹک 7 یوم میں اس تاثر کے حوالے سے اپنا مفصل جواب داخل کریں۔جواب تسلی بخش نہ ہونے یا اظہار وجوہ کے نوٹس کے جواب سے گریز پر کارروائی آگے بڑھانے کی تنبیہ کی گئی ہے۔