بڑا دھچکا،ارشدندیم ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے باہر

07:30 PM, 21 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے۔ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کی وجہ سے آئندہ ماہ ہونے والی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے ۔ارشد ندیم کے ان فٹ ہونے کا انکشاف پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے پریس کانفرنس میں کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے فٹ نہیں ہیں، یہ ملک کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔نیشنل گیمز میں ارشد ندیم کو حصہ نہیں لینا چاہیے تھا۔ ہماری بات کو نہیں مانا گیا اور ایک میڈل کی خاطر ارشد ندیم کو انجری کا شکار کرادیا گیا۔ ہمیں پہلے پاکستان کا سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹک ٹریک بھی ٹھیک نہیں تھا جہاں ارشد ندیم ان فٹ ہوا ہم نے اس کی نشاندہی کر دی تھی۔


اولمپین ارشد ندیم کاکہنا تھا کہ  ٹریننگ اچھی جا رہی تھی ان فٹ نہ ہوتا تو ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتتا، نیشنل گیمز میں ٹریک ٹھیک نہیں تھا ڈر ڈر کر تھرو کی۔ میری بدقسمتی ہے کہ میں ان فٹ ہو گیا۔

مزیدخبریں