عاطف اسلم بچ گئے

05:11 PM, 21 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:گلوکارعاطف اسلم نے ایف بی آر کے ایڈوانس انکم ٹیکس کی ادائیگی کے نوٹس پر سال 2023کے لئے ایڈوانس ٹیکس جمع کرا دیا ہے۔
ایف بی آرنےعاطف اسلم کوایڈوانس انکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئےنوٹس جاری کررکھا تھا۔عاطف اسلم نےسال 2023 کےایڈوانس ٹیکس کی مدمیں75لاکھ روپےکی ادائیگی کی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف بی آرنےعاطف اسلم کا سال2020 کاانکم ٹیکس آڈٹ بھی شروع کررکھاہے۔ 

ایف بی آرنےآڈٹ کیلئےعاطف اسلم سےاکاونٹس،بنک سٹیٹمنٹس سمیت دیگراہم دستاویزات طلب کررکھی ہیں۔ تاہم عاطف اسلم نے تاحال آڈٹ کے لیے ایف بی آر کو تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مزیدخبریں