آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، انگلینڈ کے جو روٹ  بازی لے گئے

04:34 PM, 21 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

دبئی: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ا نگلینڈ کے جوروٹ بازی لےگئے۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ میچز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جسمیں انگلینڈ کے جو روٹ کو ٹیسٹ میں نمبر ون بلے باز قرار دیا گیا ہے۔

انگلش بلے باز جو روٹ نے آسٹریلیا کے مارنس لبوشین سے پہلی پوزیشن چھینی، آسٹریلوی بلے باز دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ میں پانچویں پوزیشن برقرار، بولنگ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کا دوسرا نمبر ہے، شاہین شاہ آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

مزیدخبریں