پرویز الہیٰ کا جسمانی ریمانڈ مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

پرویز الہیٰ کا جسمانی ریمانڈ مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم
سورس: File

لاہور: لاہور کی عدالت نے سابق وزیراعلی کا جسمانی ریمانڈ  دینے کی ایف آئی اے کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے پرویزالہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

 چوہدری پرویز الٰہی کی پانچ کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کا کیس میں لاہور کی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد کرتے ہوئے پرویزالہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیراعلی چودھری پرویز الہی کو ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ مقدمے میں آج حراست میں لیا تھا۔ ایف آئی اے حکام نے پی ٹی آئی صدر کو بکتر بند گاڑی ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا جہاں ایف آئی اے نے عدالت سے پی ٹی آئی صدر کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھرتیوں میں کرپشن کے کیس میں پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔

مصنف کے بارے میں