جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری

02:53 PM, 21 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطورچیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔  

ذرائع کے مطابق  صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی ہے۔صدر مملکت  نئے  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر کو  حلف لیں گے۔


تعیناتی کا اطلاق 17ستمبر 2023 سے جسٹس عمر عطابندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا ۔

واضح رہے موجود چیف جسٹس آف پاکستان  عمر عطا بندیال ،   16 ستمبر 2023ء کو ریٹائرڈ ہوں گے۔

مزیدخبریں