ابوظہبی: پاکستان کے ایک اور گلوکار اور اداکار عاصم اظہر کو بھی متحدہ عرب امارات کو گولڈن ویزا مل گیا ہے۔ اماراتی حکومت کی طرف سے اداکارہ کو گولڈن ویزا دیا گیا۔
گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ انہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔ اپنی خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے عاصم نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ یو اے ای ان کے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے اور اب وہ باقاعدہ طور پر اسے اپنا گھر سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای نے ہمیشہ ان کے لیے ایک دوسرے گھر کی طرح محسوس کیا ہے اور گولڈن ویزا نے ملک سے ان کا تعلق مزید مضبوط کیا ہے۔
واضح رہے کہ گولڈن ویزا ہولڈرز اسپانسر کے بغیر یواے ای میں تعلیم ، کاروبار اور رہائش کی غرض سے قیام کر سکتے ہیں۔