لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی سے فارغ

 لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی سے فارغ
سورس: File

 لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی  نے پارٹی لائن سے تجاوز کرنے پر لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب آفس میں وال آف شیم کے افتتاح کے بعد میڈ یا سے بات کرتے ہوے  قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے سینئر قانون دان اور پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔

 فاروق سعید نے  کہا کہ لطیف کھوسہ نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لطیف کھوسہ کو بار بار یاد دلایا کہ وہ پارٹی لائن اور مقررہ حدود سے تجاوز نہیں کریں گے، انہوں نے ہدایات پر عمل نہیں کیا۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ پی پی پی میں بطور وکیل آنے والے لطیف کھوسہ مراعات لیتے رہے جب کہ وہ اپنے بیٹے کو بھی اٹارنی جنرل لگانا چاہتے ہیں۔

 پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب آفس میں 'وال آف شیم' کے افتتاح پر دیوار شرمندگی پر لطیف کھوسہ کی تصویر لگائی گئی جس پر سرخ کراس کا نشان بنا تھا۔

مصنف کے بارے میں