اسلام آباد: پاکستانی کاروباری خاتون ہما فخر کو پاکستان کے کاروباری اور سماجی شعبے میں ان کی خدمات کے لیے برطانیہ میں قائم گلوبل وومن انسپیریشن ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گلوبل وومن کلب کے زیر اہتمام ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان چند روز پہلےکیا گیا جبکہ یہ تقریب سترہ جولائی کو لندن میں ہونے والی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر کل 12 خواتین کو نامزد کیا گیا ہے اور انہیں دیپک چوپڑا اور میڈم میر ایلے کی طرف سے ایوارڈ دیا جائے گا۔
ایوارڈ کیٹیگری ایک ایسی خاتون کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جس نے اپنے ناقابل یقین سفر، رکاوٹوں پر قابو پا کر اور اپنی کمیونٹی میں مثبت اثر ڈالنے کے ذریعے دوسروں کو متاثر کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
گلوبل وومن انسپیریشن ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانے پر ہما فخر نے کہا کہ برطانیہ میں گلوبل وومن انسپیریشن ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر دل کی گہرائیوں سے فخر ہے، نامزدگی ایک کاروباری شخصیت کے طور پر اور سماجی شعبے میں تعاون دونوں کے طور پر پاکستان میں میرے کام کے لیے ایک تحریک ہے۔ اپنے چاہنے والوں کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے ہما فخر نے کہا کہ میرے خاندان اور دوستوں کی مسلسل حمایت کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔
ذرائع کے مطابق ہما فخر پاکستان کے سفید انقلاب ڈیری انویسٹمنٹ وژن 'دودھ دریا' کی شریک تصنیف کر رہی ہیں، جس نے پاکستان میں کارپوریٹ ڈیری فارمز کی بنیاد رکھی اور ڈیری سیکٹر میں 500,000 سے زیادہ خواتین کو بااختیار بنایا۔
وہ پاکستان میں یتیم خانوں میں اسکول کی سطح پر خاص طور پر لڑکیوں کے درمیان کاروبار کی حوصلہ افزائی اور تربیت کرتی رہی ہے تاکہ وہ خود کو برقرار رکھ سکیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کی جانب سے نامزد شخص ہندوستان پاکستان، افغانستان پاکستان، اور ملائیشیا پاکستان بزنس فورمز بشمول دوحہ، ہانگ کانگ، میکسیکو اور امریکہ میں وائٹ ہاؤس میں مختلف وزارت تجارت کے رکن کے طور پر ملک کی نمائندگی کرتی رہی ہیں۔
اس کے علاوہ سرکلر بزنس ماڈلز، سرکلر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ جدت اور پائیدار سپلائی چین، خاص طور پر فوڈ سیکٹر میں اسٹارٹ اپس کی مدد کے لیے حال ہی میں شروع کیے گئے سرکلرٹی فنڈ 'گرین فٹ پرنٹس' کے لیے بھی ان کے کام کو سرہایا جاتا ہے۔