اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں چیف الیکشن کمشنر کی طرف سےفواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے 6 جولائی کو فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق فوادچودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت 5 رکنی بینچ نے کی جبکہ فوادچودھری کی جانب سے وکیل مرزا آصف الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔
فواد چودھری کی عدم پیشی پر چیف الیکشن کمشنر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری خودپیش ہوئے نہ آج تک جواب جمع کرایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کے وکیل مرزا آصف نے الیکشن کمیشن سےسماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر الیکشن کمیشن نے6 جولائی تک سماعت کو ملتوی کرتے ہوئے فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔