راولپنڈی: شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کےبیل آؤٹ پیکج میں صرف ایک ہفتہ رہ گیاہے۔ ڈیفالٹ کاخطرہ ابھی ٹلا نہیں آئی ایم ایف سے دسمبرتک کچھ نہیں ملےگا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخزانہ سفارت کاروں کی منت سماجت پرآگئےہیں لیکن پاکستانی سرمایہ کاری کےلیےتیارنہیں توغیرملکی خاک آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کےبغیرکوئی سرمایہ کاری نہیں آسکتی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کا80ارب روپےکاصوابدیدی فنڈاورچیرمین سینٹ کی مراعات میں اضافہ شرم ناک ہے۔ عوام کی سیاست اوربےساکھیوں کی سیاست میں فرق ہوتا ہے۔
شیخ رشید نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ پی ڈی ایم حکومت دنیا میں خیرات بھیک اور ادھار مانگنے والوں کےنام سے متعارف ہے۔ نواز شریف جتنی مشکل سےباہر گیااتنی جلدی سےنہیں آئےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے قومی الیکش میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہو گا۔ یہ حکومت کراچی میئر اور باغ جیسے ہی قومی الیکشن کرائے گی۔ پی پی اورنون لیگ نوراکشتی کررہی ہے جس سے فائدہ پی پی اٹھا رہی ہےاوررسوائی ن لیگ کامقدرہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کواپنی مقبولیت کاعلم ہےاس لئےوہ الیکشن کیطرف جانےسےگریزاں ہیں۔ ایسےآڑھت کی دکان بھی نہیں چلتی جسطرح یہ ملک چلارہےہیں۔ انہیں مال بنانےاورڈنگ ٹپانےسےفرصت نہیں، آئی ایم ایف کےبیل آؤٹ پیکج میں صرف ایک ہفتہ رہ گیاہےڈیفالٹ کاخطرہ ابھی ٹلا نہیں، آئی ایم ایف سے دسمبرتک کچھ نہیں ملےگا اور تو اور ایل این جی بھی مسئلہ بنےگا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ معاشی معاملات حل ہوئےنہ ہی سیاسی استحکام آیا نہ آئی ایم ایف نےہمیں گھاس ڈالی اور نہ دوست ممالک کام آئےاس لیےمعاشی بحالی کےقومی پلان کےلیےاسپیشل کونسل قائم کی گئی۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ حکومت میں یہ صرف اپنےمنی لانڈرنگ کیسیزختم کرانےآئےتھےغریب کی خدمت کرنے نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کابیس کیمپ بینک اکاونٹس اورجائیدائیں دبئی اورلندن میں ہیں پہلےوہ واپس لائیں پھر ملک کی بہتری کے لیے کچھ ہو سکتا ہے۔