واشنگٹن: الیکشن سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس چوری کا اعتراف کرلیا۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس چوری کے ساتھ ساتھ غیرقانونی پستول رکھنے کا اعتراف بھی کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیٹے کے خلاف 2018سے تحقیقات جاری تھیں۔ انہوں نے چین اور یوکرین کےساتھ 1.5 ملین ڈالر کی بزنس ڈیل میں ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔
دستاویزات کے مطابق ہنٹر بائیڈن نے 2018 میں ایک لاکھ ڈالر ٹیکس ادا کرنا تھا۔
ماہرین کے مطابق ہنٹر بائیڈن کو ٹیکس چوری کے معاملے پر 12 سے 18 مہینے کی سزا ہو سکتی ہے۔