لا طینی امریکہ: خواتین جیل میں ہنگامہ آرائی ، فائرنگ،41قیدی ہلاک

10:00 AM, 21 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

ہنڈوراس: لاطینی امریکا کے ملک ہنڈوراس میں خواتین کی جیل میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 41قیدی ہلاک ہوگئے۔

حکام کےمطابق واقعہ دارالحکومت  سے 12 میل کے فاصلے پر واقع جیل میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی اور فائرنگ شروع ہوگئی۔  فائرنگ سے 41 قیدی ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جیل میں کل 900 خواتین قید ہیں۔

 ہنڈوراس میں اس سے قبل بھی جیلوں میں ہنگامہ آرائی کے واقعات رپورٹ  ہوتے رہتے ہیں۔

مزیدخبریں