اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کو گرفتارکرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق سابق اراکین سمبلی اور غلام سرور خان کے بیٹے منصور حیات خان اور بھتیجے عمار صدیق کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس اور ایلیٹ فورس نے رات گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ٹیکسلا سے گرفتار کیا۔
واضح رہےسابق وفاقی وزیر اور دیگر پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری پر احتجاج کے دوران 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہیں۔