کراچی: اوور سیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ایک دن میں رقم جمع کرانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور جمع شدہ رقوم کی مالیت 4.5 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ایک دن میں 57 ملین ڈالر کی رقوم جمع کرائیں جس کے بعد جمع شدہ رقوم کی مالیت 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ایک دن میں جمع کرائی گئی اب تک کی سب سے زیادہ رقوم ہیں اور جمع شدہ رقم روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کسی ایک دن کا ریکارڈ ڈیپازٹ ہے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ایک دن میں ہونے والے ریکارڈ ڈیپازٹ کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع شدہ رقوم کی مالیت 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے تاریخی دن ہے،روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاؤنٹ میں 57 ملین ڈالر جمع ہوئے ہیں۔