لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میڈیا پر فتنہ خان کا رونا دھونا بنتا ہے کیونکہ سرٹیفائیڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ اس کا سیاسی مستقبل ختم ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ میڈیا پر فتنہ خان کا رونا دھونا بنتا ہے۔ اس کو ناصرف اپنے مخالفین کے خلاف انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر دھول چاٹنا پڑ رہی ہے بلکہ چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بھی بری طرح پٹ گیا۔ سرٹیفائیڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ جماعت ٹوٹ رہی ہے اور سیاسی مستقبل ختم ہے۔ روئے نا تو کیا کرے؟‘
واضح رہے کہ اپنی پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے نیب قوانین میں ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واضح ہو گیا کہ امپورٹڈ حکومت مہنگائی کے خاتمے کیلئے نہیں بلکہ اپنے کیسز ختم کرنے کیلئے اقتدار میں آئی تھی۔