لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میڈیا پر فتنہ خان کا رونا دھونا بنتا ہے کیونکہ سرٹیفائیڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ اس کا سیاسی مستقبل ختم ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ میڈیا پر فتنہ خان کا رونا دھونا بنتا ہے۔ اس کو ناصرف اپنے مخالفین کے خلاف انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر دھول چاٹنا پڑ رہی ہے بلکہ چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بھی بری طرح پٹ گیا۔ سرٹیفائیڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ جماعت ٹوٹ رہی ہے اور سیاسی مستقبل ختم ہے۔ روئے نا تو کیا کرے؟‘
میڈیا پر فتنہ خان کا رونا دھونا بنتا ہے۔ اس کو نا صرف اپنے مخالفین کے خلاف انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر دھول چاٹنا پڑ رہی ہے بلکہ چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بھی بری طرح پٹ گیا۔سرٹفائڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ جماعت ٹوٹ رہی ہے اور سیاسی مستقبل ختم ہے۔ روئے نا تو کیا کرے ؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 21, 2022
واضح رہے کہ اپنی پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے نیب قوانین میں ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واضح ہو گیا کہ امپورٹڈ حکومت مہنگائی کے خاتمے کیلئے نہیں بلکہ اپنے کیسز ختم کرنے کیلئے اقتدار میں آئی تھی۔