ڈالر کو کنٹرول کرنے کی حکومت کی تمام کوششیں ناکام، نئے ریکارڈز قائم

04:18 PM, 21 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: ڈالر کو کنٹرول کرنے کی حکومت کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ، آج انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے قیمت کے نئے ریکارڈز بنا دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق ، آج انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ مزید کمزور ہو گیا ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر ایک روپے اناسی پیسے مزید گِر گئی ۔ ڈالر کی نئی قیمت 211 روپے 75 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے روپے کو اٹھنے کا موقع ہی نہیں دیا ۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 215 روپے 50 پیسے کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ۔ موجودہ حکومت کے سوا دو مہینے میں ڈالر 29 روپے مہنگا ہو گیا ۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 11 اپریل کو عہدے کا حلف لیا تھا ، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا وعدہ کرکے آنے والی حکومت میں ہی مہنگائی نئے ریکارڈ بنا رہی ہے ۔  اُس دن انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 183 روپے 58 پیسے تھا ، آج مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 212 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 روپے 50 پیسے مہنگا ہو گیا ۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 215 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے ۔

مزیدخبریں