ترمیم کر کے نیب کے دانت نکال دیئے گئے: شیخ رشید

02:50 PM, 21 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

 راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ترمیم کر کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے دانت نکال دیئے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نےٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہو سکتی اور سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترمیم کر کے نیب کے دانت نکال دیئے گئے ہیں اور اس ترمیم کے بعد نیب کے ادارے کو ہی بند کر دینا چاہیے۔ٹوئٹ میں انکا مزید لکھنا تھا کہ جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو  بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتی ہے۔

مزیدخبریں