راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ترمیم کر کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے دانت نکال دیئے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نےٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہو سکتی اور سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہی ہیں۔
پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہی ہوسکتی۔سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں۔ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دیے گئے ہیں۔اس ترمیم کے بعد نیب کےادارے کو ہی بند کر دینا چاہیے۔جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتی ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 21, 2022
انہوں نے کہا کہ ترمیم کر کے نیب کے دانت نکال دیئے گئے ہیں اور اس ترمیم کے بعد نیب کے ادارے کو ہی بند کر دینا چاہیے۔ٹوئٹ میں انکا مزید لکھنا تھا کہ جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتی ہے۔