ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہونا خوش آئند ہے: اکبر ایس بابر

02:35 PM, 21 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہونا خوش آئند ہے، امید ہے اللّٰہ تعالیٰ ہمیں کامیاب کریں گے۔ 

الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا کہ  امید ہے کیس کا فیصلہ پاکستانی سیاست میں انقلاب لائے گا، چاہتے ہیں کہ غیر قانونی فنڈنگ پر جامع تحقیقات ہوں۔


 انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں،  سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے کزن بھی اس کیس میں ہمارے ساتھ شامل رہے۔اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ  کیس کو ذاتی مفاد کیلئے الیکشن کمیشن میں نہیں لایا،  کیس لڑنے کا مقصد سیاسی جماعتوں کے لیے مثال قائم کرنا تھا، کیس کی وجہ سے دباؤ اور پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

مزیدخبریں