لیگی امیدوار نذیر چوہان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

02:23 PM, 21 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور   کی سیشن عدالت  میں  پی پی 167 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد ارشد انجم نے پی ٹی آئی کے چودھری شبیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کو نوٹس جاری کے 24 جون کو جواب طلب کر لیا۔

درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اپنا یا گیا ہے کہ 19 جون کو نذیر چوہان نے اپنے 20 سکیورٹی گارڈوں کے ہمراہ حملہ کیا، نذیر چوہان نے لوہے کا راڈ اٹھا رکھا تھا، ملزم نذیر چوہان نے آہنی راڈ سے درخواست گزار کے بھتیجے عادل محمود پر حملہ کیا، نذیر چوہان کے گارڈز نے درخواست گزار کے دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کی،ملزموں کی فائرنگ کی موبائل فوٹیج بھی موجود ہے تاہم متعلقہ پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ درخؤاست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ نذیر چوہان سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں