لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا ناقدین کو مفت مشورہ دیا تاہم ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کچھ خاص سمجھ نہ سکیں اور ویڈیو کے ذریعے ردِعمل دیتے ہوئے وسیم اکرم کی نقل کر ڈالی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو مفت مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ دن پہلے ایک تصویر لگائی جس پر کئی لوگوں نے کہا کہ آپ بوڑھے کیوں نہیں ہوتے؟ جن کو جواب دیتے ہوئے سابق کپتان نے پنجابی میں کہا کہ تہانو بڑی کالی اے یعنی آپ کو بہت جلدی ہے، اسی طرح کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ موٹے ہو گئے ہیں جن پر وسیم اکرم نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لوگوں کی پروفائل دیکھی ہے وڈے پتیلے ورگا منہ اے اونا دا یعنی کسی بڑے پتیلے جیسا منہ ہے ان کا، میں درخواست کرتا ہوں کہ کمنٹ کرنے سے پہلے ایک مرتبہ آئینہ دیکھ لیا کرو پلیز۔
View this post on Instagram
مداحوں کی جانب سے وسیم اکرم کی ویڈیو پر ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ویڈیو پر اپنا ردِعمل دیا اور ایک ویڈیو بنائی۔
View this post on Instagram
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اہلیہ کی ویڈیو بھی انسٹا گرام پر شیئر کی اور لکھا کہ میری ویڈیو کے بعد شنیرا نے اپنی یہ ویڈیو مجھے بھیجی تاہم وسیم اکرم نے ویڈیو کی کیپشن میں ناگواری کا بھی اظہار کیا۔