عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم پر سابقہ اہلیہ طوبیٰ کابھی ردّ عمل آگیا

12:24 PM, 21 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: معروف سماجی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے عدالتی حکم پر ان کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کا  بھی ردعمل آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  طوبیٰ انور نے اپنے ردِعمل میں  کہا کہ اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرواناہی تھاتوان کے انتقال کے دن ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا۔ ان کے انتقال کے ایک ہفتے سے زیادہ کے بعد قبر کشائی پوسٹ مارٹم کے لیے کرنالواحقین کے لیےانتہائی تکلیف دہ ہے۔ تاہم مجھے اللہ کی مر ضی پربھروسہ ہے۔ 

میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے۔ اللہ پاک مرحوم اور لواحقین کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔

مزیدخبریں