کراچی: معروف سماجی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے عدالتی حکم پر ان کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کا بھی ردعمل آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طوبیٰ انور نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرواناہی تھاتوان کے انتقال کے دن ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا۔ ان کے انتقال کے ایک ہفتے سے زیادہ کے بعد قبر کشائی پوسٹ مارٹم کے لیے کرنالواحقین کے لیےانتہائی تکلیف دہ ہے۔ تاہم مجھے اللہ کی مر ضی پربھروسہ ہے۔
معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے۔ اللہ پاک مرحوم اور لواحقین کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ 2/2
— Syeda Tuba Anwar (@syedatubaanwar) June 20, 2022
میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے۔ اللہ پاک مرحوم اور لواحقین کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔