اسلام آباد: ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، شہری پر ہجوم جگہوں پر احتیاط کریں اور ماسک کا استعمال کریں۔جبکہ سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
The fight against Covid-19 isn't over yet. Remember to wear a mask and try to maintain social distance in crowded spaces like markets, indoor halls, etc.#MaintainSocialDistancing pic.twitter.com/zO8uubfhsX
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 21, 2022
این آئی ایچ نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کی اہل 85 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔
Vaccine Update:
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 21, 2022
Alhamdolillah 85% of eligible Pakistani population stand fully vaccinated against COVID-19🇵🇰
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائر س ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، شرح 1 اعشاریہ 20 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کے مزید 113 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک مریض انتقال کر گیا۔
COVID-19 Statistics 21 June 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 21, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 9,406
Positive Cases: 113
Positivity %: 1.20%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 58