عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

11:37 AM, 21 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: معروف سماجی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے  لیے میڈیکل  بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سربراہی میں 6 رکنی میڈیکل  بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،،نوٹیفکیشن کے مطابق 23جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کی قبر کشائی ہوگی۔

عامرلیاقت ، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی.

مزیدخبریں