بچوں کی نازیبا تصاویر لینے والے برطانوی شہری کو گرفتار کرلیا گیا

11:42 PM, 21 Jun, 2021

میڈریڈ:سیکورٹی کیمروں کو ہیک کرکے بچوں کی نازیبا تصاویر لینے والے برطانوی شہری کو سپین میں پکڑلیا گیا ۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کےمطابق ملزم پر ایک ہزار سے زائد بچوں کی  نازیبا تصاویر اور ویڈیوز ڈارک ویب سائٹ پر فروخت کرنے کا بھی الزام ہے۔

 ڈیلی میل کے مطابق اسپینش پولیس نے آسٹریلیا سے ملنے والی اطلاع پر ملزم کو   بینی ڈورم کے علاقے سے گرفتار کیا۔  پولیس نے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا ۔

ملزم ٹیوٹر کی حیثیت سے اسپین میں کام کرتا تھا، ملزم نے برطانیہ،  امریکہ، کینیڈا  اور برازیل میں  ستر سے زائد گھروں کے سیکورٹی کیمروں  کو آئی پی ایڈریس کے ذریعہ  ہیک کیا اور بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ڈارک ویب سائٹ پر بچوں کی نازیبا تصاویر کے تبادلے اور خریدوفروخت کا نظام بنا رکھا تھا جس کیلئے بٹ کوئن کا استعمال کرتا تھا۔

ملزم کی حرکات کا علم اس وقت ہوا جب آسٹریلیا کی پولیس نے بچوں کے آن لائن استحصال کے بارے میں تحقیقات کے دوران یہ پتہ چلایا کہ بچوں کی تصاویرکو ردوبدل کرکے سپین سے پوسٹ کیا جارہا ہے۔

ملزم پر ایک درجن سے زائد بچوں کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کا بھی الزام ہے۔

مزیدخبریں