ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ 6 کے ایلیمنیٹر راؤنڈ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے ایلیمنیٹیر میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔ شرجیل خان 26 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے اور مارٹن کپٹل ایک بار پھر ناکام رہے جبکہ وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔
بابراعظم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور تھسارار پریرا نے 18 گیندوں پر 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ دانش عزیز 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ عماد وسیم نے 16 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے محمد عرفان، وہاب ریاض اور عمید آصف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے یہ میچ ہارنے والی ٹیم پی ایس ایل 6 سے باہر ہوجائے گی تاہم جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ کل اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔