زراعت میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ چاہتے ہیں، شوکت ترین

10:53 PM, 21 Jun, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں مستحکم گروتھ کیلئے اقدامات کیے گئے اور امید ہے چینی حکومت اور سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھائیں گے۔ 

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے  چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کی ہے اور ملاقات کے دوران باہمی تعلقات مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے چینی سفیر کو نئے بجٹ اور اقدامات بارے آگاہ کیا۔ چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں میں چینی سرمایہ کاری پر بریفنگ دی

ملاقات کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ حکومت چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید بہتر کرنا چاہتی ہے، نئے بجٹ میں مستحکم گروتھ کیلئے اقدامات کیے گئے۔ امید ہے چینی حکومت اور سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھائیں گے اور زراعت میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ چاہتے ہیں۔ برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بجٹ میں برآمدات میں اضافہ اور معاشی گروتھ کیلئے اقدامات کیے گئے۔ حکومت چینی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی.

اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ چینی حکومت سی پیک منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے اور پاک چین دوستی سے کاروباری سرگرمیوں کو مزید تقویت ملے گی۔ 

مزیدخبریں