مویشی چراتے بچے ٹرین کی زد میں آگئے ، 2 جاں بحق، دوزخمی

مویشی چراتے بچے ٹرین کی زد میں آگئے ، 2 جاں بحق، دوزخمی
سورس: file photo

سکھر: سندھ کے علاقے روہڑی کے قریب دوبچے مال گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے جبکہ دوبچے زخمی ہوگئے ۔ 

نیو نیوز کے مطابق  روہڑی کے قریب منڈو ڈیرو ریلوے اسٹیشن کے مقام پر مویشی چراتے  ہوئے 4 بچے آرام کرنےکے لئے  ٹریک پر بیٹھ گئے تھے۔ 

چاروں بچے  کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی کی زد میں آگئے ۔حادثے میں دو بچے عبدالحمید اور عبدالفتح چوہان موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ 

حادثے میں زخمی ہونے والے دو بچوں کو قریبی  تعلقہ اسپتال روہڑی پہنچادیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔  جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے ریل ٹریک پر بیٹھے تھے جس کی وجہ سے وہ ٹرین کی زد میں آگئے ۔