اسلام آباد: وزارت داخلہ نے چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) طارق ملک کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
وفاقی کابینہ کی طرف سے طارق ملک کی تعیناتی کی منظور ی کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر اعتراض کیا جارہا تھا ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی سمری میں مشاورت نہیں لی گئی۔ وزارت داخلہ چیئرمین نادرا کی تقرری کا نوٹیفکیشن خود کرسکتی ہے۔
وزارت داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایت پر چیئرمین نادرا کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرکے فی الحال تنازعے کو ختم کردیا ہے ۔