کراچی :وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے پیپلزپارٹی کو ساری لوٹ مار کا حساب ہر صورت دینا پڑیگا ،وفاقی حکومت اندرون سندھ سے لوٹ مار کے نظام کو ضرور ختم کرے گی ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا بلاول بھٹو پرچی چیئرمین ہیں ان کو سیاست کی الف ب کا بھی علم نہیں ،کراچی ،اندرون سندھ میں لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا ،وفاقی حکومت اندرونی سندھ میں ہونے والے کرپشن کا حساب کرے گی ،ایسے نظام کا خاتمہ کرینگے جہاں لوٹ مار کا بازار گرم ہو ،ایسا نظام لائینگے جس سے عوام کاپیسہ عوام پر خرچ ہو ۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ کف چڑھانے سے کوئی اعلیٰ سیاستدان نہیں بن جاتا ،وفاق سے حساب اور امداد مانگنے والے پہلے اس 5 ہزار ارب کا حساب دیں جو سندھ کے نام پر وفاق نے جاری کیے تھے ،آج تک اُس کا حساب نہیں دیا گیا ۔