اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ریڑھی بان مارکیٹ کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم نے خود گاڑی چلاتے ہوئے مارکیٹ کا جائزہ لیا اور شہریوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔
رواں سال 2 مئی کو بھی وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ ان کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI drove himself to public places in Islamabad without any security and protocol.
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) May 2, 2021
The PM visited G-11 Markaz and talked to vendors. He instructed them to adhere to SoPs.
The PM also visited Sewerage Plant I-9 and Korang Cricket Ground. pic.twitter.com/zKUmKmaPt8
وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی تھی ۔انہوں نے ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار، مارگلہ روڈ کا دورہ کیا تھا۔
وزیراعظم نے احساس ریڑھی بان مارکیٹ کا بھی دورہ کیا تھا اور ریڑھی بانوں سے کاروبار کے حوالے سے استفسار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری مہم کا بھی جائزہ لیا تھا۔