اجے دیوگن نے عالیشان گھر کے لئے 18 کروڑ روپے قرض لے لیا

06:03 PM, 21 Jun, 2021

ممبئی:بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے نئے گھر کی خریداری کے لیے بینک سے 18کروڑ بھارتی روپے قرض لے لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجےدیوگن نے حال ہی میں ممبئی کے جوہو ایریا میں خوبصورت اور عالیشان بنگلہ خریدا ہے، اجے کا 474 اسکوائر فٹ پر تعمیر کردہ نیا گھر ان کی موجودہ رہائش گاہ سے قریب ہے جس کی قیمت ساڑھے 47کروڑ بھارتی روپے ہے۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اجے دیوگن نے نئے گھر کی خریداری کے لیے 18 کروڑ 75لاکھ بھارتی روپے لون لیا ہے۔اجے کے نئے گھر کی خریداری کا معاہدہ گزشتہ برس طے پایا تھا جب کہ رواں برس مئی کے مہینے میں جائیداد کو بھارتی اداکار کےنام پر منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ اجے کے نئے گھر  کے  پڑوسی  اداکار امیتابھ بچن، ریتھک روشن، دھرمیندرا اور اکشے کمار ہیں۔
 

مزیدخبریں