بھارت میں تین بیٹے ضعیف ماں کو سڑک کے کنارے چھوڑ کر چلے گئے

05:24 PM, 21 Jun, 2021

نئی دہلی : بھارت میں سفاک بیٹوں کے 80 سالہ ماں کے ساتھ  ناروا سلوک پر انسانیت شرما گئی ۔ 

افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے وقارآباد میں پیش آیا ہے جہاں تین سنگدل بیٹوں نے اپنی 80سالہ ضعیف ماں کو بے یارو مددگار سڑک پر چھوڑ دیا اور وہاں سے چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹے اپنی ماں کو بوجھ سمجھتے تھے ضعیف والدہ کی خدمت کرنا بڑا مسئلہ سمجھ کر انہوں نے والدہ کو سڑک کنارے چھوڑ دیا اور وہاں سے چلے گئے ۔  ضعیف خاتون دو دن تک بھوکی رہی، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی۔

پولیس کی موبائل ٹیم نے ضعیف خاتون کو قریبی چوکی پر پہنچایا اس کو کھانا کھلایا اور طبی امداد دی جس کے بعد پتہ چلا کہ خاتون کے تین بیٹے ہیں جو اس کو سڑک کے کنارے چھوڑ کر چلے گئے ۔ کوڑنگل بلدیہ کے صدر نشین جگدیشور ریڈی نے کہا کہ اس خاتون کو جلد ہی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں