بھارتی کورونا ڈیلٹا نے دنیا بھر میں تباہی مچادی

04:59 PM, 21 Jun, 2021

لندن (نیو نیوز) بھارتی کورونا نے دنیا بھر میں تباہی پھیلا دی ہے۔ کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کو خطرناک ترین قسم قرار دے دیا گیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی سب سے زیادہ خطرناک قسم ” ڈیلٹا“ہے جو بھارت سے شروع ہوئی اور اب تیزی سے دیگر ممالک میں پھیل رہی ہے۔

کورونا وائرس کی قسم ” ڈیلٹا“دسمبر 2020 میں بھارت میں دریافت ہوئی تھی۔ ڈیلٹا نے بھارت اور برطانیہ میں سب سے زیادہ تباہی مچائی۔ امریکا میں بھی ” ڈیلٹا“کے غلبے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

” ڈیلٹا“کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور یہ صرف 6 ماہ کے عرصے میں 80 ممالک تک پہنچ چکی ہے۔ متعدد ممالک میں ” ڈیلٹا“ کے کیسز میں اضافے کے بعد سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

اس سے قبل کورونا کی قسم “ایلفا” سامنے آئی تھی جسے سب سے زیادہ خطرناک تصور کیا جا رہا تھا اہم اب بھارت سے سر اٹھانے والی کورونا وائرس کی قسم ” ڈیلٹا“ کو دنیا کے لیے سب سے خطرناک تصور کیا جا رہا ہے۔ 

ماہرین نے ” ڈیلٹا“ کے بارے میں کہا ہے کہ یہ سابق اقسام سے 43 سے 90 فیصد تک زیادہ متعدی ہے اور اس کے پھیلاؤ کی رفتار 30 سے 100 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں