ہر نوجوان کو شادی کرنی چاہیے ، فلمسٹار احمد علی بٹ کا مشورہ

04:54 PM, 21 Jun, 2021

لاہور:  فلم اسٹار اداکار احمد علی بٹ کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں میرے کئی دوست ہیں جن کے ساتھ میرے کیریئر کا آغاز ہوا، نانی سے بہت ساری یادیں وابستہ ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد علی بٹ نے بتایا کہ سلمان، البرٹ اور واسع چوہدری میرے قریبی دوست ہیں۔ یہ تینوں میرے کیریئر کے آغاز کے دوست ہیں۔

اپنی نانی ملکہ ترنم میڈم نورجہاں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جب ہوش سنبھالا تو ہمیں پتہ چلا کہ وہ کتنی بڑی گلوکارہ ہیں، ورنہ اس سے پہلے تو وہ صرف نانی تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں احمد علی بٹ نے بتایا کہ جب میرے والدین کی علیحدگی ہوئی تو اس وقت میں 13سال کا تھا لیکن اس کے باوجود میرے والدین نے ہم بھائیوں کے اچھے مستقبل کی خاطر دوسری شادی نہیں کی۔

احمد علی نے کہا کہ ہر نوجوان کو شادی ضرور کرنی چاہیے، اگر آپ مالی طور پر اتنے مستحکم ہیں کہ اپنا اور اپنی بیوی کا خرچ اٹھا سکتے ہیں تو شادی کریں، آنے والی اپنا نصیب خود لے کر آتی ہے۔

مزیدخبریں