کوہ پیما محمدعلی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کا جذباتی پیغام

04:45 PM, 21 Jun, 2021

اسلام آباد : دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے 45 سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے والد کیلئے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

گزشتہ روز دنیا بھر میں فاردز ڈے منایا گیا جس موقع پر بچوں نے اپنے والد سے اظہارِ محبت کیا۔ ایسے میں ساجد سدپارہ نے ٹوئٹر پر والد کو یاد کرتے ہوئے ایک یادگار تصویر شیئر کی۔ساجد سدپارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'آپ دنیا کیلئے ہیرو تھے لیکن میری تو دنیا ہی آپ تھے'۔

واضح رہے کہ رواں برس 5 فروری کو لاپتا ہونے والے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے نے 18 فروری کو کی تھی۔

 محمد علی سدپارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم پر تھے جس میں ان کے ہمراہ بیٹا ساجد سدپارہ اور غیر ملکی کوہِ پیما موجود تھے۔  

مزیدخبریں