پشتونخواہ میپ کے سینئر رہنماءعثمان کاکڑ انتقال کر گئے

03:08 PM, 21 Jun, 2021

کراچی: پشتونخواہ میپ کے سینئر رہنما عثمان کاکڑ کراچی میں انتقال کر گئے ہیں جبکہ ان کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کر دیا ہے تاکہ موت کی وجہ جان سکیں۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا کے مطابق عثمان خان کاکڑ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے مطابق عثمان کاکڑ کے انتقال کی اطلاع سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ملی جس کے بعد اجلاس میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ سینیٹر شفیق ترین ہسپتال میں عثمان کاکڑ کے پاس تھے جبکہ عثمان کاکڑ کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کی موت کیسے ہوئی، عثمان کاکڑ کے اہل خانہ کے نزدیک ان کی موت طبعی نہیں ہے۔ 
واضح رہے کہ تین روز قبل کوئٹہ میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوگئے تھے اور انہیں برین ہیمبرج ہوا تھا، پارٹی رہنما عبدالرحیم کا بتانا تھا کہ عثمان کاکڑ کو سر پر چوٹ لگی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاتھا۔

مزیدخبریں