کراچی: سندھ بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث بند پرائمری سکول آج سے کھل جائیں گے اور ایس او پیز کے تحت ایک دن میں 50 فیصد بچے سکول جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی کورونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا اور سندھ کورونا ٹاسک فورس نے پرائمری کلاسز 21 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پرائمری کلاسز 50 فیصد حاضری کے تحت ہوں گی اور سکولوں میں کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا تاکہ بچے اس وباءسے محفوظ رہ سکیں۔
حکومتی فیصلے کے مطابق صوبہ سندھ میں پرائمری سکول آج سے کھلیں گے اور حکومتی ایس او پیز کے تحت ایک دن میں صرف 50 فیصد بچے جائیں گے۔ اس کے علاوہ درگاہیں، امیوزمنٹ پارکس اور اڈور جم 28 جون سے کھلیں گے۔