لیڈز : کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان انگلینڈ کی ٹیم کو 20رنز سے شکست دیدی ، 233رنز ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 212 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
WHAT. A. LEGEND. #CWC19 | #ENGvSL pic.twitter.com/o7E4p2zo5c
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 21, 2019
تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان انگلینڈ کی ٹیم کو بیس رنز سے شکست دے دی ، سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 232 رنزبنائے ۔
England survive Lasith Malinga's ninth over.
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 21, 2019
Sri Lanka still only two wickets away from a famous victory in Leeds.#CWC19 | #ENGvSL pic.twitter.com/X8WWYWJHjZ
میتھیوز 115گیندوں پر 85رنز بنا کر نمایاں رہے جس میں 1 چھکا اور 5 چوکے شامل تھے ، فرنینڈو نے 39گیندوں پر 49سکور کیے جس میں 2چھکے اور 6چوکے شامل تھے ، مینڈس نے46سکور کیے ، انگلینڈ کی جانب سے آرچر اور ووڈ نے 3-3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
Is there a finer sight in cricket than a top class batsman batting in a cap against a spinner? #CWC19 | #ENGvSL pic.twitter.com/SwPvHcKL2b
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 21, 2019
ووکس نے 1اور راشد نے 2وکٹیں حاصل کیں ، مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 212رنز پر پویلین لوٹ گئی ، بین سٹوکس 89گیندوں پر 82رنز بنا کر نمایاں رہے ، ان کی اننگز میں 4چھکے اور 7چوکے شامل تھے ۔
Slinga Malinga – World Cup hero.#CWC19 | #ENGvSL pic.twitter.com/vTNHuSLO3s
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 21, 2019
ونس نے 14، جوئے روٹ نے 57، مورگن نے 21سکور کیے ۔سری لنکا کی جانب سے مالینگا نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے چار بلے بازوں کو پویلین واپس بھیج دیا ، پرادیپ نے 1وکٹ حاصل کی ، ڈی سلوا نے 3اور اوڈانا نے 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔