ایمنسٹی اسکیم سے علیمہ خان،جہانگیرترین اورفیصل واوڈا  کے علاوہ کوئی بھی فائدہ نہیں اٹھائے گا، مریم اورنگزیب

09:37 PM, 21 Jun, 2019

اسلام آباد:ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پرردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگربات ترلے منتوں پرآگئی ہے تو پھرنہ ہی سمجھیں،ایمنسٹی اسکیم میں علیمہ باجی،جہانگیرترین اورفیصل واوڈا  کے علاوہ کوئی بھی غیرقانونی اثاثے ڈکلیئر نہیں کرے گا۔ 

ترجمان ن لیگ نے وزیر اعظم کو مخاطب کر کے کہا کہ ن لیگ کی کی حکومت کی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کوتو جیل میں ڈالناتھا لیکن اب اپنی ایمنسٹی کےلیے ترلے اورمنتیوں  پر اتر آئے ہیں۔ بتایانہیں کہ کتنے لوگوں نے ایمنسٹی سے فائدہ اٹھایااورکتنے پیسے جمع ہوئے۔

مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب اِسی لیے سمجھایاتھا ہربات پرسیاست نہیں کیا کرتے ، عوام کوبتاناتھاکہ آپ کی ایمنسٹی بری طرح فیل ہوگئی، سوخطاب کرلیں عوام مزید جھوٹوں میں نہیں آئیں گے، وہ چوروں،جھوٹوں اورنالائقوں کوٹیکس نہ دینے کافیصلہ کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں