اسلام آباد: اپوزیشن کا کڑا احتساب کرنے کی وعویٰ دار حکومت مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہو گئی، وزیر اعظم نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت کی منظوری دےدی۔
تفصیلات کے مطابق، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعظم ہاﺅس میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت کی منظوری دی گئی۔ میثاق معیشت کے تحت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کےلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
میثاق معیشت کمیٹی میں تما م سیاسی جماعتوں کے ارکان شامل کیے جانے کا امکان ہے ، وزیر اعظم سے ملاقات میں اسد قیصر نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی سے متعلق مشاورت کی ، اس کمیٹی میں موجود سیاسی رہنما معیشت میں بہتری کےلئے تجاوزیز دے سکیں گے۔
یادرہے کہ میثاق معیشت کمیٹی کی تجویز اپوزیشن کی جانب سے دی گئی تھی۔