اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے اور اس کو بچانے کیلئے مجھے عوام کی مدد کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے مختصر خطاب میں قرضوں سے نجات کے لیے مدد مانگ لی ہے ، انھوں نے کہا کہ ملک اس وقت قرضوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے جس سے بچنے کے لیے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے ۔
انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے تمام ایسے اثاثے جو ظاہر نہیں کیے گئے ان کی تفصیلات سامنے لے کر آئیں تاکہ ٹیکس کے عمل کو شفاف بنا کر زیادہ سے زیادہ پیسہ اکٹھا کیا جا سکے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ سال ساڑھے پانچ ہزار ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کو عوامی تعاون سے حاصل کریں گے ۔