وزیراعظم عمران خان جلد سرسیدایکسپریس کاافتتاح کریں گے، شیخ رشید

06:02 PM, 21 Jun, 2019

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جلدسرسیدایکسپریس کاافتتاح کریں گے، قوم سے وعدہ کیاتھاکہ40ٹرینیں چلائیں گے وہ پورا کر دیا اس کے باوجوددعوام کارش بڑھ گیاہے جو ریلوے پر عوام کا اعتماد ہے ۔


شیخ رشید نے کہا کہ ہائی ٹیگ کادور ہے،اس لیے تیارہوناچاہیے، ٹرینوں کے باوجودعوام کارش بڑھ گیاہے کراچی سے پشاورتک ریلوے کا کوئی پھاٹک نہیں ہوگا۔ ریلوے کا70فیصدٹریک آبادی والے علاقوں سے گزرتاہے جو حادثات کا باعث بنتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ٹوکاٹینڈر30جون کوکھولنے جارہے ہیں،75فیصدتک لوڈمال گاڑیوں پربڑھائیں گے، جوکمارہے ہیں وہ ریلوے پر لگارہے ہیں، لاہورپاکستان کادل ہے،کسی نے ایک روپیہ نہیں لگایا، ماضی میں ہمیشہ ایک ہی پارٹی کوٹینڈردیاجاتارہاہے، کراچی سے پشاورتک ریلوے کاکوئی پھاٹک نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں