چئیرمین نیب نے فوادچوہدری کے بیان کانوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب کوقانونی کارروائی کی ہدایت کر دی

05:29 PM, 21 Jun, 2019

اسلام آباد: نیب نے وفاقی وزیرفوادچوہدری کے نیب سے متعلق بیان کانوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب کوقانونی کارروائی عمل میں لانےکی ہدایت کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ، نیب نے فوادچوہدری کے احتساب ہم کررہے ہیں،نیب نہیں کہ بیان کومستردکردیا اور کہا کہ فواد چوہدری کابیان حقائق کے منافی ہے،اس سے نیب کاتشخص مجروح ہوا۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ بدعنوانی کے خاتمے کواپناقومی فریضہ سمجھتے ہیں،وفاقی وزیر کابیان نیب اہلکاروں کے کام سے لگن کے منافی ہے،نیب کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کاوشوں کومعتبرعالمی اداروں نے بھی سراہا۔

اعلامیے میں میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کابیان تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے،چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کوقانونی کارروائی عمل میں لانےکی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں