اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آج ایک بار پھر قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم دفتر کے ذرائع کے مطابق عمران خان کا پیغام ریکارڈ کیا جائے گا جو آج جمعہ کو قوم کو سنایا جائے گا۔
وزیراعظم ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر بات کریں گے۔ حکومت چاہتی ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا لیں۔ آئی ایم ایف کا پروگرام شروع ہونے کے بعد حکومت کسی کو ٹیکس ریلیف نہیں دے گی۔
اس سے قبل عمران خان نے 11 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کئے جانے کے بعد رات گئے قوم سے خطاب کیا جس میں انہوں نے 10 سال میں لئے گئے قرضوں کی تحقیقات کےلئے تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔